ڈی جی خان سے ملتان آنیوالا شہری تاوان کیلئے اغوا

ڈی جی خان سے ملتان  آنیوالا شہری تاوان کیلئے اغوا

ملتان (کرائم رپورٹر ) ڈیرہ غازیخان سے ملتان آنے والا شہری مبینہ اغوا ،بازیابی کیلئے تاوان مانگ لیاگیا۔اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

 قطب پور پولیس کو مدینہ ٹاؤن کے رہائشی جعفر نے اطلاع دی کہ میرا بھانجا ڈیرہ غازیخان سے نجی بس میں سوار ہوکر ملتان آرہا تھا کہ جو ملتان نہ پہنچا مجھے ایک نمبر سے کال موصول ہوئی کہ اگر آپ اپنے بھانجے کی خیریت چاہتے ہیں تو تاوان کا بندوبست کرو ،ورنہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا ۔اطلاع پر پولیس کالر کے پاس پہنچی پولیس کے مطابق اس بات کا تعین کیا جارہا کہ اغوا کسی جگہ سے ہوا اور کس تھانے کا علاقہ بنتا ہے تاہم مغوی کی بازیابی کیلئے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئیں ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...