جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 7ملزم گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 7ملزم گرفتار

چوری شدہ موبائل فون، 58 لٹر شراب، ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر ضلع پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ موبائل فون، 58 لٹر شراب، 2 عدد 30 بور پسٹل، ایک رائفل، جوئے کی وٹک رقم اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔تھانہ ٹبہ سلطان پور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہری محمد اسلم کا چوری شدہ موبائل فون ٹریس کر کے برآمد کیا اور موبائل فون مدعی کے حوالے کر دیا۔تھانہ فتح شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ شراب فروشوں اللہ دتہ اور یوسف کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 58 لیٹر شراب برآمد کی۔

اسی تھانے کی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں عدیل، نور اور حسنین لطیف کو گرفتار کر کے 2 عدد 30 بور پسٹل اور ایک رائفل برآمد کی۔تھانہ کرم پور پولیس نے انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے کے الزام میں ممتاز اور شاہد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگی وٹک رقم اور 2 موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں۔پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...