بورے والا میں چار سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
بستی باغ والی میں افسوسناک واقعہ، نعش ورثا کے حوالے ، اہلخانہ غم سے نڈھال
بورے والا (نمائندہ دنیا)تھانہ صدر کے علاقے بستی باغ والی میں 4 سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ نور فاطمہ نہر کے قریب موجود تھی کہ اچانک نہر میں جا گری اور پانی میں ڈوب گئی۔اطلاع ملنے پر بچی کے اہلخانہ اور مقامی افراد نے اسے تلاش کیا اور نہر سے نکال لیا، تاہم وہ جاں بحق ہو چکی تھی۔ بچی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔کم سن بچی کی اچانک موت پر اہلخانہ غم سے نڈھال ہو گئے جبکہ علاقے میں بھی افسوس کی فضا پائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments