شجاع آباد میں روزانہ 1ہزار افراد کیلئے سستا دسترخوان قائم

شجاع آباد میں روزانہ 1ہزار  افراد کیلئے سستا دسترخوان قائم

شجاع آباد (نامہ نگار)جمیعت القریش کے زیر انتظام اور اتفاق ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے شجاع آباد ٹیکسی سٹینڈ پر روزانہ ایک ہزار سے زائد افراد کے لیے سستا دسترخوان لگایا جاتا ہے۔۔۔

 جہاں فی کس صرف 30 روپے میں معیاری کھانا فراہم کیا جاتا ہے ۔کھانے کے ساتھ فی کس دو روٹیاں بھی دی جاتی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں کم قیمت پر معیاری کھانے کی فراہمی مستحق اور کم آمدنی والے افراد کے لیے مفید اقدام ہے ۔دسترخوان سرپرست اعلیٰ جمیعت القریش قاری رضا المنعم، چیئرمین اتفاق ویلفیئر ٹرسٹ حافظ انعام الحق قریشی کی سرپرستی اور یعقوب قریشی کی نگرانی میں چلایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...