گرلز سکول میں چوری، دس روز بعد بھی سامان برآمد نہ ہوسکا

گرلز سکول میں چوری، دس روز  بعد بھی سامان برآمد نہ ہوسکا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 57 ڈبلیو بی میں چوری کی واردات کو دس روز سے زائد گزر گئے ، تاہم تاحال چوری شدہ سامان برآمد نہیں ہوسکا۔ تفصیل کے مطابق نامعلوم چور سکول میں داخل ہوکر ضروری اشیا اور برقی آلات چوری کرکے لے گئے تھے۔

 واردات کے بعد پولیس کی جانب سے سامان کی برآمدگی عمل میں نہیں آسکی۔ اہل علاقہ کے مطابق سکول کی چھٹیاں ختم ہونے والی ہیں، جبکہ شدید گرمی کے باعث طالبات کو پنکھوں اور دیگر سہولیات کی ضرورت ہوگی۔ سکول پہلے ہی محدود وسائل اور ڈونیشن کی مدد سے چل رہا ہے ، ایسے میں پنکھے ، انورٹر اور یو پی ایس سمیت دیگر سامان کی چوری سے انتظامیہ اور طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ سماجی رہنما راؤ محمد مصطفیٰ نے کہا کہ پولیس چوری کا سراغ لگا کر سامان فوری برآمد کرے ۔ انہوں نے ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...