اگست آزادی کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا:خلیل احمد
گگو منڈی (نامہ نگار)صدر صرافہ ایسوسی ایشن خلیل احمد زرگر نے کہا ہے کہ اگست کا مہینہ ہمیں اپنے اسلاف کی جانب سے وطن عزیز کی آزادی کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
ہمارے بزرگوں نے آزادی کی خاطر جان و مال کی قربانیاں دیں، جن کی بدولت آج ہم ایک آزاد وطن میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، اس لیے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ آزادی کی نعمت کی قدر کرتے ہوئے ہمیں قومی یکجہتی، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا چاہیے ۔خلیل احمد زرگر نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں تجدید عہد کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔ نئی نسل کو بھی قیام پاکستان کی تاریخ اور ہمارے بزرگوں کی قربانیوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments