جشن آزادی کی تیاریاں، قومی اشیاء کیساتھ بازار سج گئے

 جشن آزادی کی تیاریاں، قومی اشیاء کیساتھ بازار سج گئے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)یوم آزادی قریب آتے ہی خانیوال کے مختلف بازاروں میں 14 اگست کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شہر کے بازاروں میں جگہ جگہ سبز ہلالی پرچموں، جھنڈیوں، بیجز، قومی پرچم والی ٹوپیوں اور دیگر آرائشی اشیا کے سٹال سج گئے ہیں۔

جشن آزادی کی خریداری کے لیے شہریوں، خصوصاً بچوں کا رش بڑھ گیا ہے ۔ بچے سبز و سفید رنگ کے قومی پرچموں، جھنڈیوں اور دیگر اشیا کی خریداری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ دکانداروں نے بھی 14 اگست کے حوالے سے خصوصی سٹال قائم کیے ہیں، جہاں جھنڈیوں، بیجز، کیپس اور دیگر قومی اشیا کی مختلف اقسام دستیاب ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 14 اگست ان کے لیے خوشی اور فخر کا دن ہے ، اسی جذبے کے تحت وہ اپنے گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجانے کے لیے خریداری کر رہے ہیں۔دوسری جانب جشن آزادی کے حوالے سے بازاروں میں سٹالز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ شام کے اوقات میں بچوں اور شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کر رہی ہے ، جس سے مارکیٹوں میں گہما گہمی بڑھ گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...