قاضی گروپ رہنماؤں سے افسروں کی ملاقات، امن وامان پر تبادلہ خیال
میلسی (نامہ نگار)سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و رہنما قاضی گروپ و پیپلز پارٹی حاجی میاں سلیم اقبال قاضی اور حاجی میاں فہیم اقبال قاضی ایڈووکیٹ سے اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد، ڈی ایس پی میلسی راؤ طارق پرویز، ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی فاروق رمضان اور ایس ایچ او تھانہ صدر میلسی مظہر شان نے ڈیرہ جھوک قاضی پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور شہریوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حاجی میاں سلیم اقبال قاضی اور حاجی میاں فہیم اقبال قاضی ایڈووکیٹ نے معزز افسران کی ڈیرہ آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر علاقائی امور اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ افسران نے کہا کہ علاقے میں قانون کی بالادستی برقرار رکھنے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔ ملاقات میں باہمی تعاون اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments