جلالپورپیروالا میں چوری کی وارداتیں، 3گھروں کا صفایا

جلالپورپیروالا میں چوری کی وارداتیں، 3گھروں کا صفایا

بیوہ کے گھر سے پانچ تولے سونا، نقدی ، قیمتی سامان غائب، پولیس گشت کا مطالبہ

جلال پور پیروالا (نامہ نگار)موٹروے ایم 5 انٹرچینج کے قریب موضع بستی لانگ میں ایک ہی رات چوری کی 3 وارداتوں میں چور لاکھوں روپے کا سامان لے گئے ۔ متاثرین اور اہل علاقہ نے پولیس حکام سے فوری کارروائی اور علاقے میں گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چوروں نے ایک بیوہ خاتون کے گھر کی دیوار توڑ کر 5 تولے سونا، 50 ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق چوری ہونے والا سامان اس کی زندگی بھر کی جمع پونجی تھی۔اسی رات چور ظہور نامی شہری کے گھر سے 5 لاکھ روپے نقدی لے گئے۔

متاثرہ شہری کے مطابق اس نے زمین فروخت کر کے گھر کی تعمیر کے لیے رقم حاصل کی تھی۔تیسری واردات میں یار محمد کے گھر سے سولر انورٹر اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔ مسلسل وارداتوں پر اہل علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے ۔مکینوں نے آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کیا جائے ۔ شہریوں نے پولیس سے علاقے میں گشت بڑھانے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...