پیپلز پارٹی جمہوریت، آئین و عوامی حقوق کی مضبوط علامت
بھٹو اور بے نظیر کی قربانیوں نے جماعت کو عوامی امید بنایا،آصف دستی ودیگر
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیپلز پارٹی ڈی جی خان ڈویژن کے صدر میر آصف خان دستی، تحصیل صدر عبدالعزیز بھٹی اور سٹی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ساجد نذیر بھٹہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف سیاسی جماعت نہیں بلکہ پاکستان کی جمہوری تاریخ، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کی توانا علامت ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانیوں، سیاسی بصیرت اور جرات مندانہ قیادت نے پیپلز پارٹی کو غریب، کسان، مزدور اور مظلوم طبقات کی مضبوط آواز بنایا۔ جماعت نے مختلف ادوار میں آمریت اور غیر آئینی قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے جمہوریت کی بحالی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ آج بھی ملک بھر میں لاکھوں پاکستانی پیپلز پارٹی کو محض اقتدار کی جماعت نہیں بلکہ ایک نظریاتی تحریک سمجھتے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی نوجوان نسل کی نمائندگی کر رہی ہے اور ملک کو درپیش سیاسی و معاشی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی استحصال کا شکار طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اور مساوات، جمہوریت اور عوامی فلاح پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments