پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام سب کی مشترکہ ذمہ داری

پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام سب کی مشترکہ ذمہ داری

14 اگست قربانیوں اور قیام پاکستان کے مقصد کی یاد دلاتا ،پروفیسر رانا خالد محمود

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 14 اگست ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں، جدوجہد اور قیام پاکستان کے عظیم مقصد کی یاد دلاتا ہے ۔ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے ، اس کی ترقی، خوشحالی اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک آزادی کے رہنماؤں نے ایک آزاد، خودمختار اور جمہوری پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنائیں گے اور قومی یکجہتی کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدر کو سمجھنا اور ملک کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ۔ پاکستان کی مضبوطی کے لیے ہمیں باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...