تنظیم مغلیہ وہاڑی کا اجلاس، پرچم کشائی، شجرکاری مہم کا اعلان
تنظیمی امور کا جائزہ، مستحق خاتون کیلئے فنڈز منظور، ارسلان افتخار سیکرٹری اطلاعات نامزد
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)تنظیم مغلیہ وہاڑی کا ماہانہ اجلاس صدر امتیاز مغل کی زیر صدارت وہاڑی جمخانہ میں منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔اجلاس میں گزشتہ نشست کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ صدر امتیاز مغل نے یوم پاکستان کے حوالے سے تنظیم کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب منعقد کرنے اور وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر کابینہ کے رکن اور جوائنٹ سیکرٹری عزیز الرحمن مغل کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانگی سے قبل گلدستہ پیش کیا گیا اور مبارکباد دی گئی۔
ان کی صاحبزادی کو میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں ایک مستحق خاتون کی درخواست پر غور کرتے ہوئے فوری مالی امداد کے لیے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ بعدازاں تنظیم کے مالی امور اور فنڈز کا جائزہ لیا گیا۔تنظیمی اور ابلاغی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے صدر امتیاز مغل نے ارسلان افتخار مغل کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات نامزد کر دیا۔ اجلاس میں چیف آرگنائزر مرزا امجد حسین انجم، جنرل سیکرٹری حسین احمد مغل، نائب صدور جعفر حسین مغل، غلام شبیر مغل، عزیز الرحمن مغل اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر صدر امتیاز مغل کی جانب سے شرکا کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments