سہ ملکی مکہ دفاعی معاہدہ، وہاڑی میں جشن کی تیاریاں مکمل

سہ ملکی مکہ دفاعی معاہدہ، وہاڑی میں جشن کی تیاریاں مکمل

سرکاری عمارتیں تینوں ممالک کے پرچموں سے سج گئیں، کل پرچم کشائی ہوگی

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سہ ملکی مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں وہاڑی میں جشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع کی سرکاری عمارتوں، اہم شاہراہوں اور نمایاں مقامات کو تینوں برادر اسلامی ممالک کے قومی پرچموں، بینرز، سٹریمرز اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے ۔ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کی عمارتوں پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم لہرا دیے گئے ہیں، جبکہ عمارتیں تینوں ممالک کے پرچموں کے رنگوں سے مزین روشنیوں سے جگمگا رہی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سہ ملکی مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون، یکجہتی اور برادرانہ تعلقات کے مزید استحکام کی علامت ہے ۔ معاہدے کی اہمیت اجاگر کرنے اور تینوں ممالک کے درمیان دوستی و تعاون کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے مختلف مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پیر 10 اگست کو ضلع کونسل وہاڑی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی۔ تقریب میں تینوں برادر ممالک کے قومی پرچم لہرائے جائیں گے اور باہمی دوستی، یکجہتی اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...