آل پارٹیز کانفرنس، پانچ روزہ یوم آزادی پروگرام کا اعلان

 آل پارٹیز کانفرنس، پانچ روزہ یوم آزادی پروگرام کا اعلان

مقررین کا آزادی کی قدر اجاگر کرنے ، قومی یکجہتی اور نظریہ پاکستان کے فروغ پر زور

لودھراں (سٹی رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع لودھراں کے زیر اہتمام یوم آزادی اور نظریہ پاکستان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صفی اللہ کمبوہ نے کی جبکہ جنوبی پنجاب کے صدر سردار اجمل چانڈیہ نے خصوصی شرکت کی۔کانفرنس میں جماعت اہل سنت کے نائب امیر مولانا احمد سعید جامی، ملک عابد منگلا، مولانا مفتی عبدالغفور خان، جماعت اسلامی سٹی لودھراں کے امیر خالد فاروقی، لودھراں پریس کلب کے صدر مقصود احمد بٹ، حافظ عبدالاحد طیب سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست صرف قومی تہوار نہیں بلکہ نظریہ پاکستان، آزادی کی جدوجہد اور قومی یکجہتی کی تجدید کا دن ہے۔

نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد، بزرگوں کی قربانیوں اور آزادی کی اہمیت سے آگاہ کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پانچ روزہ یوم آزادی پروگرام کا اعلان کیا گیا۔ پروگرام کے دوران مختلف شعبوں میں تقریبات، آگاہی پروگرام، سیمینارز اور خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ طلبہ، نوجوانوں، خواتین، اساتذہ، مزدوروں، وکلا اور کسانوں کے لیے بھی مختلف پروگرام رکھے جائیں گے ، جبکہ علما و مشائخ کی نشستیں اور فلاحی سرگرمیاں بھی منعقد ہوں گی۔شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یوم آزادی کی تقریبات کو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی، اخوت، امن، خدمت خلق اور نظریہ پاکستان کے فروغ کا ذریعہ بنایا جائے گا۔ اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...