کبوتر چوری کا شبہ،طالبعلم پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 کبوتر چوری کا شبہ،طالبعلم پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بچے پر رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا گیا، والدین کااعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ

میلسی (نمائندہ دنیا)تھانہ ٹبہ سلطان پور کی حدود چک نمبر 187 ڈبلیو بی میں کبوتر چوری کے شبہ میں آٹھویں جماعت کے طالب علم کو مبینہ طور پر رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ متاثرہ طالب علم کے والد نصر اللہ خان نے اعلیٰ حکام سے کارروائی اور اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔نصر اللہ خان کے مطابق محمد اصغر اور پانچ نامعلوم افراد نے ان کے بیٹے محمد فرحان کو کبوتر چوری کے شبہ میں پکڑا اور رسیوں سے باندھ کر اس سے پوچھ گچھ کی۔ واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ، جس میں طالب علم کو رسیوں میں بندھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔والد نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے بچے کو مبینہ طور پر تشدد اور ہراساں کیا جبکہ اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

ان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد بچہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہے اور ملزمان کی جانب سے مزید نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔نصر اللہ خان نے آر پی او ملتان عثمان اکرم گوندل، ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور رانا ثاقب نذیر نے کہا کہ درخواست موصول ہوتے ہی معاملے کی قانون کے مطابق جانچ پڑتال کی جائے گی اور حقائق سامنے آنے پر ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...