غیر قانونی ہجرت، عراق جانے والے دو مسافر زیرِ تفتیش

غیر قانونی ہجرت، عراق جانے والے دو مسافر زیرِ تفتیش

ملتان (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے غیر قانونی طور پر بارڈر عبور کرکے بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو پوچھ گچھ کے لئے تحویل میں لے لیا۔

منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے صفدر اقبال اور فیصل شہزاد یو اے ای سے ملتان پہنچے ۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران دونوں مسافروں کا سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہ ہونے پر انہیں روک لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں مسافروں نے غیر قانونی طریقے سے تافتان بارڈر عبور کیا اور ایران کے راستے عراق پہنچے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...