جماعت اہل سنت ملتان کے میلادالنبیؐ جلوس، جلسے کا اعلان
ملتان (کرائم رپورٹر)مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان ملتان کی مجلس عاملہ اور جشن عید میلادالنبی ﷺ کمیٹی کا اجلاس جانشین پیر طریقت قاری ناصر میاں خان نقشبندی کی زیرصدارت خانقاہ حامدیہ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں جشن عید میلادالنبی ﷺ 2026ء کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان ملتان حسب روایت جلوس اور جلسے کا اہتمام کرے گی۔ ملتان شہر کا مرکزی 55واں سالانہ جلوس جشن عید میلادالنبی ﷺ 12 ربیع الاول 1448ھ کو صبح 8 بجے خانقاہ حامدیہ، قلعہ کہنہ قاسم باغ سے نکالا جائے گا، جس کی قیادت قاری ناصر میاں خان نقشبندی اور علما و مشائخ اہل سنت کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments