انٹر تحصیل ہاکی ٹورنامنٹ ملتان سٹی بوائز ٹیم چیمپئن بن گئی

انٹر تحصیل ہاکی ٹورنامنٹ  ملتان سٹی بوائز ٹیم چیمپئن بن گئی

ملتان (خصوصی رپورٹر)یوتھ ایئر 2026 کے سلسلے میں یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام دو روزہ انٹر تحصیل بوائز اینڈ گرلز ہاکی ٹورنامنٹ دی آرٹ آف ملتان آسٹرو ٹرف ہاکی سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگیا۔

ڈی ایس او عدنان نعیم کے مطابق ملتان ضلع کی چاروں تحصیلوں، تحصیل صدر، تحصیل سٹی، تحصیل شجاع آباد اور تحصیل جلالپور کی بوائز انڈر 23 اور گرلز اوپن کیٹیگری کی ٹیموں نے شرکت کی۔گرلز فائنل میں ملتان صدر نے ملتان سٹی کو ایک صفر سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ بوائز فائنل میں ملتان سٹی نے تحصیل جلالپور کو تین صفر سے شکست دی۔ ملتان سٹی کی جانب سے مغیرہ، عبدالجبار اور سنان نے ایک، ایک گول کیا۔نتائج کے مطابق ملتان صدر کی گرلز اور ملتان سٹی کی بوائز ہاکی ٹیموں نے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔مہمان خصوصی محمد ارسلان خان، صدر ڈی سی اے ملتان، سماجی رہنما کاشف منہاس، عدنان خان ایس ای میپکو، محمد وسیم صدر ڈی ایچ اے ، ظفراللہ بھٹی، محمد زوہیب، ملک منظور اور لطیفی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور گروپ فوٹو بنوایا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...