اقلیتوں کیساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے ، غلام فرید

 اقلیتوں کیساتھ امتیازی  سلوک بند کیا جائے ، غلام فرید

ملتان (کرائم رپورٹر)جانشین دربار فرید کوٹ مٹھن شریف خواجہ غلام فرید کوریجہ، سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔

قصور کی زینب، سرگودھا کی منتشا اور خیبر پختونخوا کی حرم سمیت دیگر بچیوں کے مقدمات میں ریاست، حکومت، عدالت اور معاشرے نے متحد ہوکر انصاف کی کوشش کی، تاہم سندھ سکھر کی سات سالہ پریا کماری کی چار سال سے عدم بازیابی دوہرے قانون اور تعصب کی مثال ہے ۔ملتان میں ‘‘اقلیتوں کا استحکام، مستحکم پاکستان کی پہچان، پریا کماری بازیابی کانفرنس’’ سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا کہ پریا کماری کی والدہ آج بھی بیٹی کی بازیابی کی امید لئے بیٹھی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...