خالد حنیف لودھی کا فرینڈز گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان

خالد حنیف لودھی کا فرینڈز گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان

چیمبر انتخابات میں کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں سینئر ممبر چیمبر خالد حنیف لودھی کی رہائش گاہ پر فرینڈز گروپ کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ دیا گیا۔ تقریب میں چیمبر کے سابق عہدیدار، صنعتکاروں اور تاجر برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر خالد حنیف لودھی نے کہا کہ فرینڈز گروپ نے ہمیشہ تاجر و صنعتکار برادری کے مسائل کے حل اور چیمبر کی مضبوطی کے لئے مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ہے ۔ موجودہ حالات میں چیمبر کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کرکے ان کے حل کے لئے عملی اقدامات کرے۔

انہوں نے فرینڈز گروپ کے امیدواروں اور پینل کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔چیئرمین فرینڈز گروپ میاں فضل الٰہی شیخ نے خالد حنیف لودھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گروپ کا مقصد ذاتی مفادات نہیں بلکہ تاجر و صنعتکار برادری کی خدمت اور چیمبر کو مضبوط، فعال اور مؤثر ادارہ بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل متعلقہ فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...