ہارٹی کلچر ایجنسی نے پودوں کا سٹال لگایا،شہریوں کی دلچسپی

ہارٹی کلچر ایجنسی نے پودوں کا سٹال لگایا،شہریوں کی دلچسپی

شہریوں میں پودے تقسیم کرنے کا مقصد وطن کو سرسبز وشاداب بنانا،سیدوسیم

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کے زیر اہتمام جشنِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی سید وسیم حسن کی ہدایات پر 14 اگست کے موقع پر شہر کو قومی پرچموں، پودوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا۔کچہری چوک پر ہارٹی کلچر ایجنسی کی جانب سے پودوں کا سٹال لگایا گیا، جہاں کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی سید وسیم حسن نے شہریوں میں پودے تقسیم کئے ۔ اس موقع پر سید وسیم حسن نے کہا کہ شہر کے بڑے ہورڈنگ بورڈز پر خوبصورت انداز میں قومی پرچم بنائے گئے ، فلائی اوورز پر جھنڈے لگائے گئے جبکہ پارکوں میں ایس ایم ڈیز اور شہر میں فلوٹس کا اہتمام کیا گیا، جن سے ملی نغموں کی آوازیں گونجتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال یومِ آزادی بھرپور انداز میں منایا گیا۔ شاہ شمس پارک اور زکریا پارک میں ایس ایم ڈیز نصب کی گئیں۔ شہریوں میں پودے تقسیم کرنے کا مقصد وطن کو سرسبز و شاداب بنانا ہے ۔ شہر کو جھنڈوں کے ساتھ درختوں سے بھی آراستہ کیا گیا۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی سید وسیم حسن نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور ہم وطنوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...