چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی
آزادی عظیم نعمت،حفاظت وقدر ہر پاکستانی کی ذمہ داری، رانامحمد اصغر
ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے اتحاد گروپ کے صدر رانا محمد اصغر کی قیادت میں جشنِ آزادی کے موقع پر ‘‘پاکستان زندہ باد’’ ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تاجروں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر رانا محمد اصغر نے کہا کہ آزادی لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی، اس لئے ہمیں یہ دن عقیدت و احترام سے منانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی پر نوافل ادا کرکے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں ایک آزاد اور خودمختار ریاست عطا کی، جہاں ہم آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے ، جنہوں نے قیامِ پاکستان کے لئے اپنی جانوں اور مال کی قربانیاں دیں۔ آزادی ایک عظیم نعمت ہے ، جس کی حفاظت اور قدر کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ۔ریلی کے اختتام پر جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ممتاز آباد موبائل مارکیٹ کے صدر حافظ عابد، بیرون دلی گیٹ کے صدر شیخ منیر احمد، مقصود رحمانی، نور عالم سیال، جمشید جھنڈیل، قاضی ریاض، ملک صفدر، باقر یونس، مرزا باسط، عرفان کاکا، خرم شہزاد، خلیل انصاری، واجد قریشی، خضر قریشی، رانا عمر، رانا اسامہ اور دیگر موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments