جشن آزادی پر آگاہی واک منشیات و کرپشن فری پاکستان کا عزم
باغ و بہار (نامہ نگار ) جشن آزادی کے موقع پر خانپور میں اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان، انفارمر ایجنسی کی جانب سے پنجاب پولیس اور شہریوں کے ہمراہ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
واک کی قیادت جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد اور میڈیا کوآرڈینیٹر ملک نعمان نے کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا کر وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ‘‘منشیات اور کرپشن فری پاکستان’’ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو منشیات کے نقصانات، کرپشن کے خاتمے اور نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments