بیرون ملک سے آنے والے 2افراد ائیر پورٹ پر گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا سرکل آفس منتقل ۔۔۔
نجی ایئر لائن کی پرواز ابو ظہبی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے سٹاف نے ارشد علی اور ذوالفقار حیدر کو گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا جن کا پاکستان سے روانگی کا ریکارڈ بھی موجود نہ پایا گیا گرفتار افراد کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments