ایس ایچ او کو پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں نہ کرنیکاحکم

ایس ایچ او کو پسند کی شادی  کرنیوالی لڑکی کو ہراساں نہ کرنیکاحکم

ملتان(کورٹ ر پورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ گلگشت کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے ۔۔۔

فاضل عدالت میں خاتون سمیرا بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے چند روز قبل پسند کی شادی کرلی تھی چونکہ والدین اسکی شادی کسی عمر رسیدہ شخص سے کرنا چاہتے تھے اب شادی کرنے پر قریبی رشتے دار جان دشمن بن گئے ہیں اور طلاق نہ لینے پر شدید نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔جو کہ بلکل غیر قانونی اقدام ہے اس لئے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو مذکورہ افراد کے ایماپر ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...