چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیر
ملتان (این این آئی)گودام چوک کے قریب ایک ہی خاندان کے پانچ افراد چائے پینے کے بعد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے ۔۔
متاثرہ خاندان کے مطابق گھر میں تیار کی گئی چائے پینے کے بعد برتن میں مردہ چھپکلی موجود پائی گئی، جس کے باعث اہلخانہ کی حالت متاثر ہوئی۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور فوڈ پوائزننگ سے متاثرہ پانچوں افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ تمام متاثرین ہوش میں تھے ، تاہم طبی معائنے کے بعد انہیں مزید علاج ے لئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد میں 43 سالہ خاتون، 17 سالہ نوجوان جبکہ 11، 8 اور 6 سالہ بچے شامل ہیں۔متاثرہ خاندان کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments