سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان کی گریڈ 19میں ترقی
ملتان (خصوصی رپورٹر) سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان گریڈ 19 میں ترقی پا گئے تفصیل کے مطابق گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔
، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملتان منور کمال نے سکول کے سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان کو گریڈ 19 میں ترقی پانے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب میں سینئر ٹیچر چودھری محمد علی، محمد اجمل خان، اجمل، ادریس اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی ای او منور کمال نے خالد محمود خان کی ترقی کو ان کی محنت، قابلیت اور محکمہ تعلیم کے لئے پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments