خصوصی افراد کو فعال بنانا اجتماعی ذمہ داری،مہمل ندیم

خصوصی افراد کو فعال بنانا اجتماعی ذمہ داری،مہمل ندیم

سپیشل افراد کی معاشرے میں مساوی شمولیت کیلئے کام جاری رکھیں گے ،صالحہ پاشا

ملتان (لیڈی رپورٹر)مین سٹریم ایسوسی ایشن افراد باہم معذوری کے زیراہتمام مکس انسٹیٹیوٹ میں خصوصی افراد کے ساتھ جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی سردار عمر جسکانی اور مہمل ندیم تھیں، جبکہ میزبانی صالحہ پاشا نے کی۔ نظامت کے فرائض ڈائریکٹر مین سٹریم رضوانہ ملک نے انجام دیئے ۔مہمل ندیم نے کہا کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال حصہ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، کاروباری اداروں کو بھی ان کی فلاح و بہبود کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے ۔ سردار عمر جسکانی نے کہا کہ وہ خصوصی افراد کی فلاح کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے مین سٹریم کے مرکز کے قیام کے لئے بوسن روڈ پر ایک کنال زمین مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔صالحہ پاشا نے کہا کہ خصوصی بچوں کے چہروں پر آزادی کی خوشیاں دیکھ کر دلی مسرت ہوئی۔ مین سٹریم خصوصی افراد کی معاشرے میں مساوی شمولیت اور انہیں کارآمد شہری بنانے کے لئے کام جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...