ملکی خوشحالی کیلئے دیانتداری اختیار کرنا ہوگی،اصغر چودھری

ملکی خوشحالی کیلئے دیانتداری اختیار کرنا ہوگی،اصغر چودھری

اللہ تعالیٰ نے وطن عزیر کی صورت میں عظیم نعمت سے نوازا،قدر کی جائے

ملتان (لیڈی رپورٹر )ا نجمن تاجران حرم گیٹ، پاک گیٹ، خونی برج اور سرکلر روڈکی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مہمان خصوصی چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی،عزیز الرحمن انصاری، انجمن تاجران حرم گیٹ، پاک گیٹ، خونی برج اور سرکلر روڈ کے عہدیداروں شیخ سہیل اختر، خواجہ محمد فاروق، اسحاق بھٹی، حاجی محمد اسلم قریشی، راشد قریشی، حافظ محمد صدیق، امیر حسین، شیخ ندیم حاجی صدیق لیدر والے ، قمر شاہ اور شیخ حیدر نے شرکت کی۔اس موقع پرپرچم کشائی کی گئی اور صدحاجی محمد اصغر چودھری، افضل سردارنے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ، ہمیں اپنے اکابرین کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال بنانے کے لئے محنت، دیانت اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔حاجی محمد اصغر چودھری نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے ، ہمیں اس کی حفاظت اور ترقی کے لئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم اور ہنر کے میدان میں آگے بڑھ کر ملکی معیشت کو مضبوط کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...