شہر میں قائم ٹرک اڈے باہر منتقل کئے جائیں،رانا اسلم

شہر میں قائم ٹرک اڈے باہر منتقل کئے جائیں،رانا اسلم

تجاویز، شکایات اور مسائل کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان گڈز بکنگ اینڈ ڈیلیوری ایسوسی ایشن کے وفد نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز اتحاد گروپ کے صدر رانا محمد اصغر کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم سے ملاقات کی۔ وفد میں صدر رانا اسلم، چیئرمین ساجد بٹ، جنرل سیکرٹری مرزا ارسلان محمود، نائب صدر رانا عرفان اور نائب صدر مجید گجر شامل تھے ۔ ملاقات میں چیف ٹریفک آفیسر محمد نبیل کھوکھر، سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ازکار سحر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال خان بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر شہر میں قائم ٹرک اڈوں کی منتقلی، دن کے اوقات میں بھاری گاڑیوں کے داخلے ، ٹرک اسٹینڈ ریلوے پھاٹک پر ٹریفک کی روانی اور ٹرکوں کی شہر میں موجودگی سے پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ سے وابستہ نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ نے مختلف تجاویز اور مسائل پیش کئے ۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ کاروباری سرگرمیوں اور شہری ٹریفک کے مسائل میں توازن قائم کرنے کے لئے باہمی مشاورت سے قابل عمل اقدامات ضروری ہے ۔ تجاویز، شکایات اور مسائل کا جائزہ لینے اور عملی حل تجویز کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...