ملک پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے ،مہر ظفر اقبال
پاک فوج دشمن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی صلاحیت رکھتی،ارشد ہراج
ملتان(لیڈی رپورٹر )امن اتحاد رکشہ ڈرائیوریونین کے مرکزی صدر مہر ظفر اقبال ہراج، جنرل سیکرٹری مہر ارشد مجاہد ہراج، سرپرست اعلیٰ ملک فہیم ارشد شجرا کی قیادت میں 79ویں جشن یوم آزادی رکشہ ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں رکشہ ڈرائیورز،سیاسی و سماجی شخصیات اور محکمہ ٹریفک پولیس کے وارڈنزنے شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی صدر مہر ظفر اقبال ہراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی نگاہ ڈالنے والے زراغور سے دیکھ لیں پاکستان کی عوام اپنے ملک کے دفاع اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ہماری پاک فوج دشمن کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کی صلاحیت رکھتی ہے یہ ملک اور اس کے دفاعی ادارے ہیں تو ہم ہیں ہم اپنے ملک پر کبھی کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments