مریض بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا حقیقی خدمت،شیخ وسیم
لائنز انٹرنیشنل کے وفد کا چلڈرن کمپلیکس کا دورہ ،بچوں میں قومی پرچم تقسیم
ملتان (لیڈی رپورٹر)یوم آزادی کے موقع پر لائنز انٹرنیشنل کے وفد نے چلڈرن کمپلیکس ملتان کا دورہ کیا اور زیر علاج مریض بچوں میں قومی پرچم کی جھنڈیاں، یوم آزادی کے بیجز اور اشیائے خورونوش تقسیم کیں۔ وفد کی قیادت سابق ڈسٹرکٹ گورنر و سفیر برائے روڈ سیفٹی پاکستان لائنز انٹرنیشنل شیخ محمد وسیم نے کی۔ وفد میں ملک اللہ بخش، شیخ رضوان احمد، شعیب صدیقی، شیخ محمد سلیم، زین قریشی، سکندر، احمد صدیقی، کامران، ابراہیم اور شان صفدر شامل تھے ۔وفد نے مختلف وارڈز میں زیر علاج بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی، تحائف پیش کئے اور بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ محمد وسیم نے کہا کہ یوم آزادی کی خوشیوں میں ہسپتالوں میں زیر علاج بچوں کو شریک کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ ننھے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہی حقیقی خدمت ہے ۔ملک اللہ بخش نے کہا کہ بچوں کو جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک کرنا مقصد تھا، جبکہ شعیب صدیقی نے کہا کہ بیمار بچوں کے لئے خوشی کا باعث بننا عظیم انسانی خدمت ہے ۔ لائنز انٹرنیشنل رہنماؤں نے کہا کہ قومی تہواروں کی خوشیاں محروم اور ضرورت مند افراد تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ وفد نے پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور مریض بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments