وہاڑی : جشن آزادی فٹبال میچ، کچا کھوہ کلب نے جیت لیا
وہاڑی (خبرنگار) حکومت پنجاب کی ہدایت پر جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں محکمہ سپورٹس وہاڑی کے زیر اہتمام خورشید انور اسٹیڈیم میں کچا کھوہ فٹ بال کلب اور داتا فٹ بال کلب کے درمیان شاندار مقابلہ ہوا۔۔۔
مہمان خصوصی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید تھے ۔ کچا کھوہ فٹ بال کلب نے داتا فٹ بال کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر میچ اپنے نام کرلیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments