جے یو آئی یونٹ کے امیر قاری وسیم ٹریفک حادثے میں زخمی
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) جمعیت علماء اسلام لڈن یونٹ کے امیر قاری وسیم ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔۔۔
، جس پر تنظیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ جے یو آئی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مولانا اظہار الحق سے پریس کلب وہاڑی کے صحافیوں کو موصولہ تفصیلات کے مطابق لڈن جے یو آئی کے مقامی عہدیدار ایک بڑے جلوس کے ہمراہ بوریوالا کی تنظیمی ریلی میں شریک تھے ، واپسی پر حادثہ پیش آیا جس میں قاری وسیم شدید زخمی ہوگئے ۔ ان سے اظہار ہمدردی کرنے والوں میں ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت قاری عمر فاروق نعمانی، ناظم عمومی تحصیل وہاڑی حاجی دین محمد، حافظ عثمان نعمانی اور دیگر جماعتی عہدیداران و کارکنان شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments