معذور طلبہ کیلئے مفت تعلیم، تمام فیسیں معاف کرنے کا حکم

معذور طلبہ کیلئے مفت تعلیم، تمام فیسیں معاف کرنے کا حکم

کالج سربراہان کو داخلہ، ٹیوشن اور دیگر فیسیں وصول نہ کرنے کی ہدایت جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب نے معذور طلبہ کیلئے مفت تعلیم کی منظوری دیتے ہوئے فیسوں میں مکمل رعایت دینے کی ہدایت کردی ہے ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی)کالجز کی جانب سے صوبے بھر کے کالج سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ معذور طلبہ سے داخلہ، ٹیوشن اور دیگر متعلقہ فیسیں وصول نہ کی جائیں۔ انہیں تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں بھی خصوصی رعایت دی جائے ۔مراسلے کے مطابق معذور طلبہ کو سکالرشپس میں بھی دیگر طلبہ کے برابر حصہ دیا جائے گا، جبکہ کالج سربراہان کو احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کالج سربراہان کے خلاف انتظامی کارروائی کی جائے گی۔ فیصلے کا مقصد معذور طلبہ کے لئے اعلیٰ تعلیم تک رسائی آسان بنانا اور انہیں مالی مشکلات کے بغیر تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...