گیارہویں جماعت کی آن لائن انرولمنٹ، آخری تاریخ 5اکتوبر
تعلیمی سیشن 2026-28کیلئے فی طالب علم 3200روپے فیس مقرر کردی
ملتان (خصوصی رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے گیارہویں جماعت (فرسٹ ایئر) کے تعلیمی سیشن 2026-28 کے لئے آن لائن انرولمنٹ کا تفصیلی شیڈول جاری کردیا۔ بورڈ انتظامیہ نے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ تاریخوں کے اندر طلبہ کا آن لائن ڈیٹا درج کرکے انرولمنٹ ریٹرن کی متعلقہ کاپیاں بورڈ آفس میں جمع کرائیں۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق بغیر لیٹ فیس انرولمنٹ 21اگست سے 5 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی، جس کے لئے فی طالب علم 3 ہزار 200 روپے فیس مقرر کی گئی ہے ۔ 6اکتوبر سے 20 اکتوبر تک لیٹ فیس کے ساتھ انرولمنٹ کرائی جاسکے گی۔ اس صورت میں 600 روپے لیٹ فیس کے علاوہ 3 ہزار 200 روپے انرولمنٹ فیس ہوگی، یوں فی طالب علم کل 3 ہزار 800 روپے ادا کرنا ہوں گے ۔بورڈ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جن طلبہ کا میٹرک کا نتیجہ تاخیر سے جاری ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments