نبی اکرم ؐ کی سیرت انسانیت کیلئے کامل نمونہ،فاروق سعیدی
ریاست مدینہ عدل، مساوات اور انسانی حقوق کی بہترین مثال ،عامر عباس ہمدانی
ملتان (کرائم رپورٹر)محکمہ اوقاف ملتان زون کے زیر اہتمام سالانہ زونل سیرت النبی ؐ کانفرنس رضا ہال ملتان میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کی۔تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد عثمان اکرم گوندل، ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف گلاب ارشاد، منیجران ارشد صدیقی، ملک غلام فرید اعوان، چودھری خالد محمود، علما، مذہبی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی۔کانفرنس سے جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی، علامہ سید عامر عباس ہمدانی، مفتی کاشف فریدی، صدر علامہ عنایت اللہ رحمانی، علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ، علامہ قاضی بشیر احمد گولڑوی سمیت دیگر علما نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ حضور اکرم ؐ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کے لئے کامل اور جامع نمونہ ہے ۔ آپ ؐ نے محبت، اخوت، برداشت، عدل و انصاف، رواداری، مساوات اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا۔ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل سیرت النبی ؐکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments