عید میلاد النبیؐ پر آرٹس کونسل میں تقریبات کا شیڈول

عید میلاد النبیؐ پر آرٹس کونسل میں تقریبات کا شیڈول

اردو مقالہ نگاری کے مقالے ،قرآنی خطاطی نمائش، محفل سماع ہوگی

ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تقریبات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر کے مطابق ‘‘نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ کی بعثت کا مقصد اور امت کی ذمہ داری قرآن و سنت کی روشنی میں’’ کے عنوان سے اردو مقالہ نگاری کے مقابلے میں مقالہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 اگست ہے ۔ پہلی پوزیشن کے لیے 30 ہزار، دوسری کے لئے 25 ہزار اور تیسری پوزیشن کے لئے 20 ہزار روپے انعام مقرر کیا گیا ہے ۔24 اگست کو صبح 11 بجے زوار حسین آرٹ گیلری میں قرآنی خطاطی کی نمائش ہوگی، جس میں معروف خطاطین ابن کلیم، احسن نظامی، علی اعجاز نظامی، راشد سیال، مختار علی، فرح رحمن، حامد اقبال، ظفر اقبال ظفر، شعیب احمد خان، فاطمہ مبین اور دیگر نوجوان خطاطین کے فن پارے پیش کئے جائیں گے ۔اسی روز شام 7 بجے اسلم انصاری آڈیٹوریم میں محفل سماع ہوگی، جس میں معروف قوال صوفی اللہ بخش کے فرزند عبدالرحمن اور ہم نوا قوالی پیش کریں گے ۔25 اگست کو صبح 9 بجے جائزۂ قرأت و نعت کی محفل ہوگی، جس میں 16 سال تک کے بچے شرکت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...