گرما تعطیلات کا اختتام،17نکاتی ایس او پیز کا اجرا
صفائی، صاف پانی، انسدادڈینگی اقدامات، سکیورٹی اور تدریسی تیاری کا حکم
ملتان (خصوصی رپورٹر)گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سکول دوبارہ کھولنے سے قبل ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) ملتان نے 17 نکاتی تصدیقی پروفارما جاری کردیا۔مراسلے کے مطابق تمام سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں میں مکمل صفائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، انسدادِ ڈینگی اقدامات اور مون سون بارشوں کے پیش نظر نالیوں اور نالوں کی صفائی و معائنہ یقینی بنائیں۔اس کے علاوہ کلاس رومز میں ڈیسک اور فرنیچر کی دستیابی، برقی آلات، پنکھوں، سوئچز اور تاروں کی حفاظت، واش رومز کی صفائی اور فعال سکیورٹی پروٹوکولز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت اور ہیلپ لائن 1321 کی نمایاں جگہ پر تشہیر بھی لازمی قرار دی گئی ہے ۔مراسلے میں تدریسی سرگرمیوں کی بہتری کے لئے نئے تعلیمی سیشن کے لیسن پلانز اور سکیم آف سٹڈیز کی تیاری مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments