گگو منڈی ریلوے گراؤنڈ میں محفلِ میلاد النبی ؐ 25 اگست کو ہوگی
گگو منڈی (نامہ نگار)محفلِ میلاد النبی ؐ زیرِ صدارت معروف مذہبی اسکالر و سجادہ نشین دربارِ عالیہ نقشبندیہ گوجرانوالہ خواجہ نوید حسین مورخہ 25 اگست بروز منگل، بعد از نمازِ عشاء ریلوے گراؤنڈ گگو منڈی میں منعقد ہوگی۔۔۔
محفل میں جمہوریہ مصر سے تشریف لائے حضرت شیخ القاری احمد اعزازی العصری تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کریں گے ، جبکہ معروف نعت خواں قاری جعفر حسین پسروری آف کمایہ ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ اس موقع پر پیر سید سوہنا ماہی شاہ سرکار خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔محفلِ نعت کا اہتمام ملک رضا خان اعوان کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ محفل میں شرکت کے لیے دعوتِ عام ہے ، جبکہ شرکائے محفل کے لیے کھانے کا بھی وسیع انتظام کیا گیا ہے ۔منتظمین نے عاشقانِ رسول ؐ سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments