نذر عباس بخاری کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ترقی ملنے پر تقریب
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن وہاڑی سید نذر عباس بخاری کو سپرنٹنڈنگ انجینئر کے عہدے پر ترقی ملنے پر بلڈنگ ڈویژن وہاڑی کی جانب سے جم خانہ وہاڑی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔
محکمہ بلڈنگ کے افسران و عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور گلدستے و تحائف پیش کیے ۔تقریب میں ڈویژنل اکاؤنٹ آفیسر نیاز احمد، ایس ڈی او ہادیہ علی، ایس ڈی او بوریوالا اقبال گورایہ، ایس ڈی او میلسی محمد شاہد، ہیڈ ٹریس مین چوہدری ارشد یعقوب گجر، ہیڈ کلرک عبدالستار ، سینئر ایڈیٹر سید سلیم شاہ، سید مرتضیٰ عباس شاہ، محمد حسنین، ماجد شاہ، رانا بشیر، حمزہ، سب انجینئر مہر شاہد، راؤ ارسلان، دانش، محمد شہباز، چودھری منیر اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔ نذر عباس بخاری نے کہا کہ وہاڑی میں گزارا ہوا وقت ان کی زندگی کے خوبصورت لمحات کا حصہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments