12 ربیع الاوّل، شجاع آباد میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

12 ربیع الاوّل، شجاع آباد میں  سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

شجاع آباد (سٹی رپورٹر)12 ربیع الاوّل کے موقع پر جشن عید میلاد النبی ؐکے جلوسوں اور دیگر پروگراموں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل۔۔۔

۔تھانہ سٹی پولیس کا کہنا تھا کہ جلوسوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جبکہ جلوس کے روٹس کو کلیئر رکھا جائے گا۔ پولیس افسران اور اہلکار مختلف چوکوں پر بھی تعینات ہوں گے اور وہ خود سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔ شہری جشن عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش و خروش اور امن کے ساتھ منائیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں، کسی قسم کی بدامنی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔امن کمیٹی، علماء کرام اور مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران سے اپیل کی کہ وہ شہریوں کو پرامن رہنے کی تلقین کریں اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...