دس سالہ بچی سے زیادتی ملزم مقدمہ درج ہونے پر فرار

دس سالہ بچی سے زیادتی ملزم مقدمہ درج ہونے پر فرار

بورے والا (نمائندہ دنیا) نواحی علاقے 48/KB میں 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاجبکہ ملزم فرار ہوگیا۔تفصیل کے مطابق متاثرہ بچی کی دادی جٹی بی بی نے پولیس کو۔۔۔

 بتایا کہ کھچیانوالی کا رہائشی سجوار اسے اپنے پاس رکھنے اور سہارا دینے کا جھانسہ دے کر اسے اس کی 10 سالہ پوتی (ر)سمیت گاؤں 48/KB لے گیا۔ الزام ہے کہ وہاں ملزم نے بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر فتح شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سجوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...