بچوں اور خواتین کے مبینہ اغوا کے پانچ مقدمات درج

 بچوں اور خواتین کے مبینہ  اغوا کے پانچ مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ضلع کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں کمسن بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش۔۔۔

، ایک 11 سالہ بچے اور دو خواتین کے مبینہ اغوا کے پانچ الگ الگ واقعات پر پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔پہلے واقعے میں تھانہ محمود کوٹ کے علاقے میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا۔ دوسرے واقعے میں چوک سرور شہید کے علاقے میں 14 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بہلا پھسلا کر لے جانے اور زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج ہوا۔تیسرے واقعے میں 11 سالہ بچے کے لاپتا ہونے پر مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔ چوتھے واقعے میں دائرہ دین پناہ کے علاقے سے 25 سالہ خاتون کے مبینہ اغوا کے ساتھ ایک تولہ زیورات اور 20 ہزار روپے غائب ہونے کی اطلاع دی گئی۔ پانچویں واقعے میں بھی 25 سالہ خاتون کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج ہوا۔ پولیس نے ملزمان اور مغوی افراد کی تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...