خانیوال، چور مقامی تاجر کے گھر کا صفایا کرگئے
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)شہر کے پوش اور حساس تصور کیے جانے والے علاقے سول لائن میں چور مقامی تاجر کے۔۔۔
گھر کا صفایا کرگئے ۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او آفس ڈی سی آفس اور ڈی پی او ہاؤس کے قریب واقع 2سول لائن میں مقامی تاجر رمان چودھری کے گھر چور اہلخانہ کی غیر موجودگی میں تالے توڑ کر 15لاکھ روپے سے زائد نقدی ،لاکھوں روپے مالیت کے 4تولہ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی گھریلو سامان چوری کر کے فرارہوگئے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کے انتہائی اہم اور پہرے دار علاقوں میں اگر شہریوں کا مال و اسباب غیر محفوظ ہے تو عام گلی محلے کا کیا حال ہوگا۔ حکامِ بالا سے اپیل کی ہے کہ بڑھتی وارداتوں کو کنٹرول اور گشت کے نظام کو مؤثر بنایا۔، واردات کو جلد ٹریس کر کے مسروقہ سامان برآمد کرایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments