گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کیمپس، پائلٹ پراجیکٹ کی تیاری

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ  کیمپس، پائلٹ پراجیکٹ کی تیاری

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا سحر کی زیرصدارت گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کیمپس کے پائلٹ پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ضلع وہاڑی میں منصوبے کے ۔۔۔

آغاز کے لیے پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو کلیئر مواضعات کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیمپس میں ریونیو سٹاف، ایس سی اوز اور سروے ئرز ایک ہی جگہ شہریوں کو خدمات فراہم کریں گے۔ ، جس سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا کا عمل تیز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ جائیداد کی خرید و فروخت، ہبہ اور وراثت سے قبل زمین کے قانونی کوائف کی ڈیجیٹل تصدیق کا اہم ذریعہ ہے ۔ منصوبے کے ذریعے شہریوں کو ایک ہی مقام پر متعلقہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...