ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، کارروائیاں تیز

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر  کریک ڈاؤن، کارروائیاں تیز

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)وہاڑی پولیس، پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس نے حادثات کی روک تھام، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے خلاف ورزی کرنے والوں کے۔۔۔

 خلاف بلاامتیاز کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔پولیس کی جانب سے ون ویلنگ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے ، بغیر رجسٹریشن گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے اور گاڑیوں پر غیر قانونی کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کا مؤثر ذریعہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...