بچوں کا نعتیہ مقابلہ، محبت رسولؐ کو اجاگر کرنے پر زور
وہاڑی (خبرنگار)نواحی علاقے 9/11 ڈبلیو میں جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں الارشاد اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بچوں کے نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے معروف عالم دین مفتی بلال نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد بچوں نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ خطاب کرتے ہوئے مفتی بلال نے کہا کہ حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰؐ کی محبت ایمان کا بنیادی حصہ ہے ۔ بچوں کی اسلامی خطوط پر تربیت اور ان کے دلوں میں عشق رسولؐ اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نئی نسل سیرت طیبہ کے روشن اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا سکے ۔ نعتیہ مقابلے میں بچوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments