ای چالانوں سے تنگ چوروں نے سیف سٹی کی تار کاٹ دی

ای چالانوں سے تنگ چوروں نے سیف سٹی کی تار کاٹ دی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے موضع پرہاڑ شرقی میں نامعلوم چوروں نے سیف سٹی کیمرے کی بجلی کی 50 میٹر تار چوری کرلی۔ ۔۔۔

چوری ہونے والی تار کی مالیت 15 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔ واقعہ کے بعد کیمرہ بند ہونے پر سیف سٹی آفس کوٹ ادو کے ڈسٹرکٹ منیجر الیاس ادریس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا تو کیمرے کے بجلی کنکشن کی تار غائب تھی۔سیف سٹی ڈسٹرکٹ منیجر کی درخواست پر تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس نے چوروں کی تلاش کیلئے کارروائی بھی شروع کردی ہے ۔واقعہ پر شہریوں نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر چوروں نے ای چالانوں سے تنگ آکر سوچا کہ اگر بجلی کی تار ہی موجود نہ ہوگی تو کیمرہ بھی کام نہیں کرے گا اور ای چالان بھی نہیں ہوگا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ چوروں نے کیمرہ ہٹانے کے بجائے اس کی بجلی ہی منقطع کردی، جس کے باعث سیف سٹی کیمرہ اپنی جگہ موجود ہونے کے باوجود کام نہیں کررہا۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سیف سٹی کے اہم آلات اور بجلی کی تاروں کی حفاظت کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش جاری ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...