زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی، انتظامیہ کا دوستانہ کرکٹ میچ، ایڈمن ٹیم کامیاب

زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی، انتظامیہ کا دوستانہ کرکٹ میچ، ایڈمن ٹیم کامیاب

ملتان (خصوصی رپورٹر)جشنِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے زرعی یونیورسٹی ملتان میں فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ جشنِ آزادی ہمیں اتحاد، یکجہتی، بھائی چارے اور قومی جذبے کا درس دیتا ہے ۔ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی انہی جذبات کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن کے درمیان کھیلا گیا دوستانہ کرکٹ میچ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ 

 

 

 

دونوں ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے ، بہترین ٹیم ورک اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ کانٹے دار مقابلے کے بعد ایڈمنسٹریشن کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیکلٹی ٹیم کو شکست دے کر میچ اپنے نام کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...